• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شب نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدوددعاچوک کے قریب موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے دوسری موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹبل 23سالہ محمد عرفان محمد سلطان شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا،یاد رہے کہ ویسٹ زون میں2 روز کے دوران ملزمان سے مقابلوں کے دوران2 اہلکار شہید ہوگئے،دریں اثنا آئی جی سندھ نے علاقہ گشت پر موجود پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں۔

تازہ ترین