• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کی رپورٹس 48 گھنٹے میں نہ ملیں تو ایکشن لیا جائیگا ، یاسمین راشد

نواز شریف کی رپورٹس 48 گھنٹے میں نہ ملیں تو ایکشن لیا جائیگا ، یاسمین راشد 


اسلام آباد /لاہور(نمائندہ جنگ/آئی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج معالجہ کی اجازت دی گئی تھی ،سیرسپاٹوں کی نہیں۔ہواخوری باہر کھلی فضا میں ہوتی ہے، مریم ابا کی تیمارداری کیلئے ریسٹورنٹ جائیں گی ؟ ہوٹل میں کھانے کی تصویر سے پاکستانی عوام کنفیوژن میں مبتلا ہیں۔نواز شریف کی رپورٹس 48 گھنٹے میں نہ ملیں تو ایکشن لیا جائیگا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹ موجود ہونے کے باجود وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےپریس کانفرنس کر کے میڈیاپر سیاسی تماشا لگایا ، یاسمین راشد کو خدشات اور بہت فکر ہے تو خود لندن چلی جائیں ،رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو شیڈول کے مطابق بھجوائی جارہی ہیں۔ پریس کانفرنس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دبائوپر یاسمین راشد نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کی جانب سے مانگی گئی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئی ہے میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے منفی بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔

تازہ ترین