• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانیوالوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی، سراج الحق

اشاسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں سے ثابت ہو گیاہے کہ طاقتو ر اور بااثر کیلئے ایک اور عام آدمی کیلئے دوسراقانون ہے ۔ دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اوگرا اور نیپرا منتخب ادارے نہیں مگر فیصلے یہی کرتے ہیں ۔ حکومت نے ڈیڑھ درجن کے قریب ریگولیٹرز بنا رکھے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہے ہیں ۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ان ریگولیٹرز نے بھی عوام کو یرغمال بنارکھاہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں سن کر غریب بغیر کچھ خریدے گھر چلا جاتاہے ۔لوگوں کیلئے زندگی مہنگی اور موت سستی ہوچکی ہے، ایک طرف محروم و مجبور اور پسا ہوا طبقہ ہے اور دوسری طرف طاقتو ر اور اشرافیہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خود کو سیاہ و سفید کا مالک سمجھنے والی اشرافیہ عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے اعلیٰ معیار کی اور اسلام آباد سے پشاور تک غیر معیاری ہے ۔ اسی طرح اسلام آباد سے پشاور تک موٹر وے پر انٹر چینج ، آرام گاہیں اور قیام و طعام کے سروس ایریاز کے معیار میں واضح فرق محسوس ہوتاہے جس سےخیبرپختونخواکے عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے ۔  
تازہ ترین