• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں 1973ء سے اب تک میزائل سے گرائے جانے والے طیاروں کی تاریخ

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو مختلف ممالک کی افواج کی جانب سے گرائے جانے کی تاریخ نئی نہیں ہے۔1973سے اب تک اس حوالے سے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں۔1988 میں امریکا نے ایران کا مسافر طیارہ گرایا معافی نہیں مانگی بلکہ طیارہ گرانے والے افسر کو ایوارڈ سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق، 1973سے اب تک مختلف ممالک میں میزائل سے گرائے جانے والے طیاروں کی تاریخ دیکھی جائے تو حال ہی میں یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ جو کہ 08 جنوری، 2019 کو ایرانی میزائل کے ذریعے تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں 176افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل 17 جولائی 2014کو یوکرین نے ملائیشیا کے بوئنگ 777طیارے کو مارگرایا تھا جس کے نتیجے میں 298افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔23 مارچ، 2007 میں بیلاروس ایئرلائن کا الیوشین II-76 طیارہ صومالیہ میں مارگرایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں 11 افرا جاں بحق ہوگئے تھے۔4 اکتوبر، 2001 میں یوکرینی میزائل کے ذریعے بحیرہ اسود میں سائبیریا ایئرلائن کا روسی ٹوپولیو۔154کو نشانہ بنایا گیا۔ 3 جولائی، 1988کو ایران ایئر کی ایئر بس اے۔ 300کو ایران کی حدود میں امریکا نے نشانہ بنایا۔

تازہ ترین