• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی فائرنگ سے جاں بحق ،موٹرسائیکل سوار حادثے میں چل بسا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فائرنگ اور ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ روات کے علاقہ میں گھرمیں موجودلڑکی کوگولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کو امجد جاوید سکنہ ڈھوک شاہ جمال داخلی ساگری روات نے بتایا کہ سائل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اچانک فائر کی آواز سن کر تمام اہل خانہ کمروں سے باہر نکل آئے اوردیکھا کہ میری بیٹی نمرہ جاوید گھر کے صحن میں زخمی حالت میں تڑپ رہی تھی ۔ اسے ہسپتال لے گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔ اسے نامعلوم شخص یا اشخاص نے فائر مار کر قتل کیا۔دریں اثناء تھانہ وارث خان کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوارٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔اے ایس آئی شہزادنے بتایاکہ محمدمحسن موٹرسائیکل پرجارہاتھاراول روڈموڑکے قریب اس کی موٹرسائیکل سلپ ہوکردیوارسے جاٹکرائی جس سے اسے شدیدچوٹیں آئیں اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔
تازہ ترین