حیدرآباد.....سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ اور مردم شماری مانیٹرنگ سندھ کے کنو ینرسید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام شعور رکھتی ہے ،وہ سندھ میںمردم شماری کا التواء نہیں چاہتی۔
قاسم آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری نہ کرانے کے خلاف سندھ میں ہڑتال کامیاب کروانے پر عوام کے شکر گزار ہیں مردم شماری کے انعقاد کے لیے اگلے مرحلے کی جدوجہد کا جلد اعلان کرینگے۔
جلال محمود شاہ نے کہ کہا کہ ہڑتال کے دوران کوئی دھماکا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ٹائرجلایا گیا، سندھ کی عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کی عوام باشعور ہے جو مردم شماری کا التواء نہیں چاہتی۔