شاہی قلعہ لاہور میں 9 جنوری کو خلاف ضابطہ شادی کی تقریب کے نامزد ملزم اسجد نواز نے قبل از گرفتاری ضمانت کروالی ہے۔
شاہی قلعے کے شاہی باورچی خانے میں نجی کمپنی کو خلاف ضابطہ شادی کی تقریب مہنگی پڑ گئی۔
نجی کمپنی نےسالانہ ڈنر کی اجازت لیکر مہندی کا فنکشن کیا تھا جس پر مقدمہ درج ہوا، نامزد ملزم اسجد نواز نے ایڈیشنل سیشن جج سے 20 جنوری تک قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی۔
تھانہ سٹی ٹبی پولیس نے شاہی قلعے میں شادی کی تقریب کے منتظمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ نے بھی شاہی قلعے کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نےعالمی ورثہ قرار پانے والے شاہی قلعے میں شادی بیاہ کی تقریبات پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔