• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چالاک بلی نے چھلانگ لگا کر باآسانی دروازہ کھول لیا

چالاک بلی نے چھلانگ لگا کر باآسانی دروازہ کھول لیا


یوں تو آپ نے شیر کی خالہ بلیوں کی چالاکی کے قصے سنے ہی ہوں گے ایسی ہی چالاکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی بی مانو گارڈن میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ تھک کر گھر کے اندر آنے کی ٹھانی تاہم دروازے کو بند دیکھا تو پہلے تو ادھر اُدھر ٹہلتی رہی اور پھر اپنی چالاکی و سمجھداری سے ایک چھلانگ لگائی اور با آسانی دروازے کا لاک کھول لیا۔

یوں بلی کے دروازہ کھولنے پر جہاں اسکا مالک حیران رہ گیا وہیں یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین