• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: کیمیکل پلانٹ دھماکا، ہلاکتیں دو ہوگئیں

اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

کیمیکل پلانٹ میں دھماکا گزشتہ رات ہوا، پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ سے جھلسنے والے متعدد افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

کاتالان ریجن کے وزیرداخلہ میکوئیل بیچ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرنے والے کی لاش انڈسٹریل اسٹیٹ واقع لا کننوجا میں ملبے کے نیچے سے ملی۔

بتایا جاتا ہے کہ مرنے والا شخص اس پلانٹ پر کام کرتا تھا اور وہ منگل کے روز سے غائب تھا۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین