• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید برفباری: آزاد کشمیر کی اہم شاہراہیں 3دن سے بند

شدید برفباری: آزاد کشمیر کی اہم شاہراہیں 3دن سے بند


شدید برف باری کی وجہ سے آزاد کشمیر کی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں 3 دن سے بند ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شارع نیلم دیواریاں کے مقام پر ضلع باغ میں چکار سے ملانے والی سڑک سدھن گلی کے مقام پربند ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارتی کے مطابق مظفرآباد کو وادی لیپا سے ملانے والی سڑک ریشیاں کے مقام پر بند ہے ۔

باغ حویلی سڑک لسڈنہ کے مقام پر عباس پور باغ روڈ محمود گلی کے مقام پر اور ضلع حویلی کو حاجی پیر سے ملانے والی سڑک علی آباد کے مقام پر بند ہے ۔

تازہ ترین