• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں متنازع قانون پر خاموشی، مظاہرین شاہ رخ خان برہم

بھارت میں متنازع قانون پر خاموشی، مظاہرین شاہ رخ خان برہم


نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارت میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون پرخاموشی اختیارکرنے پربولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح ایک بارپھر ان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور شاہ رخ خان کوان کے ہی ہِٹ گانے کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع قانون کے خلاف بہت سے اداکاروں نے لب کشائی نہیں کی جن میں سر فہرست بولی وڈ خانزہیں جنہیں ان کے اس دوغلے پن پر پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ایک بارپھرنئی دہلی کے شاہین باغ میں متنازع قانون کے خلاف مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارکو ان کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے معروف گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنایا جو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ مظاہرین نے گانا کچھ اس اندازمیں پڑھ کرسنایا،تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم،شاہ رخ ہوگیا بے گانا صنم،یہ تو یقین آتا نہیں،کیا کہوں میں کیا نہ کہوں،تو سامنے دیکھتا رہا، ہم یہاں پِٹتے رہے،ہم نے آواز دی پر تْو آیا نہیں،تجھ کو دی ہے یہ کس نے قسم۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے بڑے بڑے اداکار وہدایتکاراس معاملے پر نہ صرف آواز اٹھا چکے ہیں بلکہ مودی حکومت پرشدید تنقید بھی کرچکے ہیں تاہم بولی وڈ خانز کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے شہریت کے متنازع بل کے تحت 3 ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 6 مذاہب کے غیرمسلم تارکین وطن جن میں ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ، جین اوربدھ مت شامل ہیں انہیں بھارت کی شہریت دی جائیگی تاہم مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم رکھا جائیگا۔

تازہ ترین