• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء پر تشدد جمہوریت کی موت ہے، کبیرخان

ممبئی (ایجنسیاں)بھارتی فلم ساز کبیر خان نے بھارت کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر دہلی پولیس اہلکاروں کے تشدد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کو لگتا ہے طلباء غلط ہیں تو ان سے مذاکرات کئے جائیں لیکن یہ بالکل غلط ہے کہ پولیس ان پر یونیورسٹی کے اندر تشدد کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبیر خان نے کہاکہ انہوں نے ٹی وی پر پولیس تشدد کی وڈیو دیکھی جو کہ ان کے لئے بہت پریشان کن تھی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو احتجاج کا حق حاصل ہے، آپ ان کو اختلاف کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔یادرہے کہ بھارتی فلم ساز کبیر خان نے بھی بھارت کی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کئی بولی وڈ سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔ جن میں سپر اسٹار سلمان خان کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین