آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت سے مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں بیس جنوری تک علامتی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیااور کہا ہے کہ مریضوں کو جن پریشانی کا سامنا ہوگا اسکی ذمہ دار محکمہ صحت سندھ ہوگا،۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے مطالبات کی منظوری کے لئے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا، سراپا احتجاج پیرا میڈیکل اسٹاف میں مرد و خواتین بھی شامل تھیں، انکا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید