• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینجلک کربر انجرڈ، برسبین ٹینس سے دستبردار ہوگئیں

ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) جرمنی کی ٹینس پلیئر اینجلک کربر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئیں، وہ ایڈیلیڈ ٹینس ایونٹ میں یوکرین کی ڈایانا کے خلاف ایکشن میں تھیں۔ انہیں میچ کے ساتھ ساتھ ایونٹ سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔وہ پہلاسیٹ ہارنے کے بعد دوسرے میں بھی خسارے میں تھیں۔ انہیں کورٹ پر طبی امداد بھی دی گئی لیکن کھیل جاری نہ رکھ سکیں۔ سابق عالمی نمبر ایک نے 2016 میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا تھا، اس انجری کے سبب ان کی سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے تیاریوں پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ اینجلک کربر ان دنوں اچھی فارم میں نہیں، وہ گذشتہ ماہ برسین انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں میزبان ملک کی سمانتھا اسٹوسر کے ہاتھوں شکست کھا گئی تھیں۔

تازہ ترین