• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس، عالمی مقابلوں میں ریویو سسٹم نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے رواں سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں مقابلوں کے دوران ٹیبل ٹینس ریویو(TTR) سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، دہلی میں فیڈریشن کےایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طوکیو اولمپکس گیمز کے علاوہ رواں سال ہونے والے تمام بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں اس سسٹم سے مقابلوں کے دوران مدد لی جائے گی، امپائرز کے فیصلوں پر کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراض کے بعد پہلی بار پچھلے سال ورلڈ گراں پری ٹیبل ٹینس ایونٹ میں اس سسٹم کو استعمال کیا گیا جس کا کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت فیڈ بیک ملنے کے بعد اب اسے مستقل بنیاد پر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین