• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں تین بار گرین ٹی کا استعمال انتہائی مفید

لندن ( جنگ نیوز) ہفتے میں تین بار سبز چائے (گرین ٹی) استعمال کرنے سے زندگی کا ایک سال بڑھ اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ انکشاف چین میں ہونے والی ایک ریسرچ میں کیا گیا ۔ چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اینڈ بیجنگ کی ریسرچ میں 1 لاکھ 902 افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا جو روزانہ یا ہفتے میں کم از کم تین بار گرین ٹی استعمال کرتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد کو کینسر کا عارضہ لاحق نہیں ہوا اور نہ ہی ہارٹ اٹیک یا کسی اسٹروک کی شکایت ہوئی۔ ریسرچرز کے مطابق ہفتے میں کم از کم تین بار گرین ٹی کا استعمال زندگی کو طویل کرتا ہے۔ سبز چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت اور خاص طور پر دل کیلئے بہت زیادہ مفید ہیں۔ ماہرین کے مطابق جو افراد باقاعدگی کے ساتھ سبز چائے (گرین ٹی) استعمال کرتے ہیں اُن کی زندگی میں 1 سال 26 مہینے بڑھ جاتے ہیں اور جو افراد گرین ٹی نہیں پیتے وہ ان کے مقابلے میں جلد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور انمیں عامرضہ قلب اور کینسر لاحق ہونے کے خدشات بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق گرین ٹی پینے والوں کا دل صحت مند رہتا ہے جبکہ سبز چائے استعمال نہ کرنے والے افراد کو ایک سال چار ماہ میں ہی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرین ٹی کے استعمال سے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے انسان دیگر امراض میں مبتلا نہیں ہوتا ۔
تازہ ترین