• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ نے جان دے دی

لندن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کےشہر ویلنگٹن میں بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن میں اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ ہاربر پورٹ پر سمندر میں گرگیا تھا۔ سمندر میں گرنے والے بچے کی عمر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ بچہ زندہ ہے اور اسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بچے کے پانی میں گرتے ہی باپ نے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی لیکن وہ پانی میں پیراکی میں ناکام رہا اور اور ڈوب کر بے ہو ش ہو گیا۔ وہاں موجود دیگر افراد نے بچے کو پانی سے نکال کر جس کی جان بچائی۔ ریسکیو عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس کے والد کو سمندر سے نکالا اور سی پی آر دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا۔
تازہ ترین