• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ آغاز خان کی والدہ انتقال کرگئیں،کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لوٹن(نمائندہ جنگ) لوٹن کی ممتاز شخصیت رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاکشمیر لوٹن راجہ آغاز خان کی والدہ کا پاکستان میں انتقال ہوگیا ہے۔ راجہ آغاز والدہ کی رحلت کی اطلاع ملنے پر گزشتہ روز آزادکشمیر پاکستان روانہ ہوگئے، آپ کا تعلق ناڑ کے معزز خاندان سے ہے، راجہ اکبر داد خان نے راجہ آغاز خان کو پہنچنے والے اس صدمہ پر ان کے اور جملہ خاندان کے ساتھ گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ، راجہ آغاز خان کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن آزاکشمیر کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد قادری، مسلم کانفرنس لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر فاروق رولوی کے علاوہ لوٹن،سینٹ البنز اور ہارپنڈن سے کئی ٹیکسی آپریٹرز نے بھی پاکستان روانگی سے قبل ان سے اظہار تعزیت کیا ۔
تازہ ترین