• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسنگ پرسنز کی بازیابی‘تربت و پنجگور کےمزید12 افراد گھرپہنچ گئے

کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کاسلسلہ جاری ۔پنجگور اورتربت سمیت و دیگر علاقوں سے لاپتہ ہونے والے12افراد بازیاب ہوگئے،10روز میں نوشکی‘قلات‘ آواران‘ خضدار سمیت دیگر علاقوں سے41افراد بازیاب ہوئے، گزشتہ دس دنوں کے دوران 41افراد بازیاب ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق تربت اور پنجگور سے لاپتہ ہونے والے 12افرادجن میں بابل غفور، محمد احسان،خدا بخش، بہار بلوچ، سجاداحمد،پیر بخش، عارف بلوچ، قدیر، سرفراز احمد اور محمد آصف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ گزشتہ 10دنوں کے دوران نوشکی،قلات، تربت، آواران، خضدار سمی دیگر علاقوں سے4افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچے۔
تازہ ترین