• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف سے ملاقات

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف سے ملاقات 

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچ کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی وہ کم وبیش ایک گھنٹے تک اپارٹمنٹ کے اندر رہیں ،ایک ذریعے کے مطابق ملیحہ لودھی نے نواز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی،اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ،حسین نواز کا ڈرائیور ایون فیلڈ کے راستے سے ملیحہ لودھی کو ساتھ لے کر آیا اور ملاقات کے اختتام پر انھیں سینٹرل لندن میں ان کے گھر چھوڑا، ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی نے نواز شریف سے صرف ان کی صحت کے بارے میں بات چیت کی اور کوئی سیاسی بات نہیں کی ،ملیحہ لودھی سے رابطہ نہیں ہوسکا لیکن اس نمائندے نے انھیں اپارٹمنٹ بلاک سے جاتے دیکھا اور فیملی ذرائع نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین