• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان ہائوسنگ کیلئے 25 ارب مختص، تعمیراتی شعبے کی توسیع کیلئے ہرممکن سہولت دینگے، وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، تعمیراتی شعبہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیراتی شعبہ کے فروغ سے معاشی عمل تیز اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت تعمیراتی شعبہ کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، مختلف سرکاری اداروں کی ملکیت میں ریاستی املاک کو تعمیرات خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کو بتایاکہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے لئے حکومت پہلے مرحلے میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لئے 25ارب مختص کرچکی ہے۔فکسڈ انکم ٹیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں بھی مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے اتفاق رائے طے پا چکا ہے۔ کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پہلے ہی اپنی پالیسی وضع کرچکی ہے۔
تازہ ترین