پشاور ( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر شیردادخان کی زیرنگرانی پشاورسرکل ،صوابی سرکل، مردان سرکل، کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاور سرکل کے ناگمان سب ڈویژن کے علاقوں میں 11، داودزئی سب ڈویژن میں 12،سٹھی ٹاؤن سب ڈویژن میں 11 جبکہ گلبیلہ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 47 گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی، صوابی سرکل کے یارحسین سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 44 ،اسماعیلہ سب ڈویژن میں 34 نواں کلی سب ڈویژن کے علاقوں میں66 کمرشل ،گھریلو کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی، مردان، شیخ ملتون سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 16گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،زیادہ ترمیٹر باڈی ٹیمپرڈ کئے گئے تھے۔