پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی پشاور کے چیئرمین عبدالستار خلیل نے کہا ہے کہ پشاور کی 509لوکل زکواۃ کمیٹیوں کی طرف سے ضلع پشاور کے غریب مستحقین میں پانچ کروڑ روپے کی زکواۃ تقسیم کی جائے گی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی زکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق خان کی نگرانی میں زکواۃ کی انتہائی شفاف طریقہ سے تقسیم کا طریقہ جار بنا لیا گیا ہے ضلع بھر میں کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر مبشر رضا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشاور میں یکم فروری سے 509زکواۃ کمیٹیوں کے انتخابات کا آغاز ہو گا اور انتخابات پندرہ فروری تک مکمل ہو جائیں گے لوکل زکواۃ کمیٹی9ارکان پر مشتمل ہو گی جس میں مسجد کا پیش امام اور دو خواتین بھی شامل ہوں گی۔ صاف شفاف طریقہ سے زکواۃ کی تقسیم کے لئے صوبائی اسمبلی حلقہ70میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بنا دی گئی ہے غریب مستحقین کو ایک ہزار روپے ماہانہ گزارا الائونس دیا جائے گا میٹرک کے غریب مستحق طلبا و طالبات کو چھ سو روپے ماہانہ ، انڈر گریجویٹ طلبا و طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات کو دو ہزار روپے ماہانہ پیشہ وارانہ فنی تعلیم حاصل کرنے اور طلبا و طالبات کو تین ہزار روپے ماہانہ دینی مدارس میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو دو ہزار روپے ماہانہ اور مدرسہ میں رہائش رکھنے والے طلبا کو طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا پشاور کے 17ہسپتالوں میں زیر علاج غریب غریب مریضوں کو مفت علاج علاج کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے عبدالستار خلیل نے بتایا کو ہسپتالوں میں غریبوں کے مفت علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کی مانیٹرنگ کیل ئے وہ خود ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر اور ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے ارکان مانیٹرنگ کریں گے۔