• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک کے تمام بینکوں کے فنگر پرنٹس سسٹم خراب

ٹانک کے تمام بینکوں کے فنگر پرنٹس سسٹم خراب


صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک کے تمام بینکوں کے فنگر پرنٹس سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے تباہ شدہ مکانات کے متاثرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

حکومت کی جانب سےجنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو معاوضے کے چیک دئیے جا رہے ہیں، تاہم ٹانک میں بینکوں میں فنگر پرنٹ سسٹم خراب ہونے کے باعث متاثرین کے بینک اکاؤنٹ کھولے نہیں جا رہے۔

متاثرین معاوضے کے چیک کیش کرانے سے محروم ہیں ، انہوں نے گورنراسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متاثرین نے گورنراسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کے بینک اکاونٹ کھولے جائیں تاکہ متاثرین اس امدادی رقم سے اپنا مکان ایک بار پھر تعمیر کرسکیں ۔

تازہ ترین