• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت اور حمایت کا شکریہ، میجر جنرل آصف غور کا پیغام

محبت اور حمایت کا شکریہ، میجر جنرل آصف غور کا پیغام


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے فرائض کی مدت پوری کرنے کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پیغام سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف غفور نے پاک فوج کے نئے ترجمان کا نام سامنے آنے کے بعد اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا۔

مزید پڑھیے: میجرجنرل بابرافتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

میجر جنرل آصف غور نے اپنے ٹوئٹ میں سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔‘

انہوں نے پیغام دیا کہ مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داری کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔

ان کی جگہ پر میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ان کا الوداعی پیغام سامنے آیا تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے پاکستان کے تمام میڈیا اداروں اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا۔

تازہ ترین