• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ


وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں حالیہ برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا، اس موقع پر انہیں امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نےقلعہ سیف اللّٰہ کے علاقوں مسلم باغ، کان مہتر زئی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ علاقے کے لوگوں سے بھی ملے اور ان سے صورتحال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کو بھرپور امداد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

تازہ ترین