• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف میں400 گالفر حصہ لیں گے

چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف میں400 گالفر حصہ لیں گے


ملک کی سب سے بڑی انعامی رقم والی گالف چیمپئن شپ ، چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 23 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گی، پاکستان کے ٹاپ گالفرز سمیت 400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل گالفر شبیر اقبال اعزاز کا دفاع کرینگے، ایونٹ کی انعامی رقم 82 لاکھ روپے ہے۔

کراچی میں 39 ویں چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ ہوئی، جس میں ایئرمین گالف کلب کے سیکریٹری ونگ کمانڈر عاطف حسین خان، اسکوارڈن لیڈر منصور علی اور فلائٹ لیفٹیننٹ صادق مصطفیٰ نے ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔

چیمپئن شپ میں چھ مختلف کیٹگریز میں 120 پروفیشنل گالفرز سمیت 400 گالفرز حصہ لیں گے۔

سیکریٹری ائیرمین عاطف حسین خان نے کہا کہ کورس نیشنل ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بھی تیار ہے۔

تازہ ترین