• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تیز ہواؤں سے چھتیں اور گاڑیاں اڑنے لگیں

امریکا میں تیز ہواؤں سے چھتیں اور گاڑیاں اڑنے لگیں


موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست شمالی اور جنوبی کیرولینا میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث ایک اسکول کے جم کی چھت اُڑ گئی جبکہ اس دوران جم میں باسکٹ بال کھیلتے بچے زد میں آنے سے بال بال بچے، دوسری جانب ایک اسکول کے پارکنگ لاٹ میں کھڑی گاڑیاں تیز ہوا کے باعث کئی فٹ اوپر اڑتی دکھائی دی دیں۔

درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر اور کئی گھنٹوں تک بجلی بھی معطل رہی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین