• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ بنگلہ دیش سیریز میں بولنگ نہیں کرسکیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں بحیثیت بیٹسمین شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرنے کے اہل ہیں، تاہم اس کے لیے بھی ان کو اجازت درکار ہوگی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے محمد حفیظ پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کرنے پر پابندی ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ میں غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سےمعطل کیا تھا۔ انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹاؤنٹن میں 30 اگست 2019ء کو وائٹالیٹی بلاسٹ ٹی20 میں سمرسیٹ کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔
تازہ ترین