• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کی شہزادہ ہیری کو جاب کی آفر

لندن (این این آئی )امریکا کی ایک ملٹی نیشنل برگر کمپنی کی جانب سے برطانوی شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم جاب کی آفر کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ملٹی نیشنل فوڈ چین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کے اعلیٰ رکن سے دستبردار ہونے والے شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس آپ کے لیے پارٹ ٹائم جاب کے لیے سیٹ خالی ہے۔کمپنی کی اس پوسٹ پر شہزادہ کی جانب سے تا حال کوئی جواب نہیں آیا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹوئٹ پر 6,549لائیکس آئے جبکہ اسے1407 بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین