• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو غلام آئی جی چاہیے،ہم نہیں ہونے دینگے، فردوس نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے جمعرات کو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو اپنے غلط مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے اس لئے اسے غلام آئی جی چاہیے، لیکن ہم پولیس کو گھر کی لونڈی بننے نہیں دیں گے، کلیم امام ایک بہترین افسر ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی،اگر اس آئی جی کو ہٹادیا گیا تو نو کہنے والا کوئی نہیں ہوگا، سندھ حکومت پولیس کو پیسے دیتی نہیں الزامات بھی لگاتی ہے،اب جس کی ریٹائرمنٹ میں سات مہینے باقی ہیں آئی جی کے لیے انکا نام دیا گیا ہے،اگر لگانا ہے تو آفتاب پٹھان یا امیرشیخ کو آئی جی لگا دیں،پولیس کے لئے جو بجیٹ مختص کیا جاتا ہے وہ بھی پورا نہیں دیا جاتا آئی جی سندھ کے حوالے سے اپوزیشن کو خدشات ہیں ہم سندھ کے عوام کی بات کریں گے،جنگل کا قانون نہیں چلانے دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایڈز پھیل گئی تب وزیر صحت کو کیوں نہیں ہٹایا گیا،لوگوں کو کتوں نے کاٹا تب کیوں نہیں محکمانہ کارروائی کی گئی گندم کی اربوں کی بوریاں ہڑپ کر لی گئیں تب کیوں نہیں وزیر اعلیٰ نے ایکشن لیا اسکولوں میں سہولتیں نہیں، کتابیں نہیں ملتیں،اس پر وزیر اعلیٰ نے کارروائی کیوں نہیں کی،صرف پولیس ہی ان کو نظر کیوں آرہی ہے ۔

تازہ ترین