• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی صنعتی زون، قابضین کے خلاف کارروائی، سرکاری اراضی واگزار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی صنعتی زون سیکٹر D-12میں ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی ، سرکاری اراضی واگزار،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خصوصی ہدایات پرکے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ایگزیکٹیو انجینئر زاہد حسین کی سرپرستی میں نارتھ کراچی صنعتی زون سیکٹر D-12میں قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں پختہ تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی،اس موقع پر محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کومزاحمت کا سامنا کرنا تاہم عملے نے کسی دباؤ میں آئے بغیر کارروائی جاری رکھی۔

تازہ ترین