• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مسلم لیگ (ن) کا حکومت سے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کا حکومت سے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ 


لاہور(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی، ان کی حرکت پر عمران خان اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے۔

اتنا وقت گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران خان کے حکم پر یہ حرکت ہوئی، ان ہی کے دباؤ پر فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے، ‎عمران خان فیصل واوڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔

تازہ ترین