• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پولیو کے خلاف مہم میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد(اے ایف پی) پاکستان نے کہاہے کہ فیس بک پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان دنیا کے تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔

تاہم کئی سالوں کی کوششوں سے پولیو کے کے خاتمے میں ثمرات نظر آنا شروع ہوئے ہیں، 2016 میں کمی آئی اور 2018 میں صرف 12 کیس سامنے آئے مگرگزشتہ سال تشویشناک حد تک 136 کیس رپورٹ ہوئےتاہم اسی دوران پولیو کے خلاف مہم کے خلاف سوشل میڈیا میں پولیو کے قطروں کے خلاف ایک وڈیو جاری کی گئی جو کہ شرانگیزی تھی۔

پاکستانی حکام نے فیس بک سے کہا ہے کہ وہ پولیو کے ویکسین کے خلاف مواد فیس بک سے ہٹائے، ویڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پولیو کے خلاف مہم کو خراب کرنے کے مترادف تھا اور اس طرح پولیو ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق فیس بک نے ایسی درجنوں وڈیوزہٹائی ہیں۔

تازہ ترین