• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رکن اسمبلی کیخلاف کیس رجسٹر کرنے کی پاداش میں آئی جی کا تبادلہ ہوا، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل اور رکن رابطہ کمیٹی و ممبر ان سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، محمد حسین اور حمید الظفر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ کو شاندار خدمات پر انکی کارکردگی سراہنے کے بجائے حکومت سندھ نے انکی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرکے بدنیتی کا ثبوت دیا ہے۔ہم۔ حکومت سندھ کے اس قدام کی مذمت کرتے ہیں۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم انقلابی اقدامات کر رہے تھے۔
تازہ ترین