• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئی جی تبادلے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوا، حکومت سندھ

آئی جی تبادلے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوا، حکومت سندھ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر))حکومت سندھ کے ترجمان و صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی کو تبدیل کرنا سندھ حکومت کا استحقا ق ہے، آئی جی تبادلے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوا، فیصلہ آئینی و قانونی ہے ، یکطرفہ فیصلہ کہنے والوں کو علم نہیں، ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے،پنجاب میں پانچ اور کے پی کے میں چار آئی جی تبدیل کیے گئے لیکن عثمان بزدار اور محمود خان سے تو کوئی سوال نہیں ہوتا۔ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ʼ23 دسمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ کی اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت آئی جی سندھ پر اعتماد کھو چکی ہے اور ہم ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین