آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایم سی آئی اجلاس، ٹریڈ لائسنسنگ فیسوں سمیت دیگر چارجز میں ہزار فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسمبلی اجلاس کے دوران اموات وپیدائش سرٹیفکیٹس سمیت67ٹریڈ لائسنسنگ، فیسوں،اشتہاری ٹولز سمیت شعبہ ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ تمام سروسز میں 100سے 1000فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ دوران اجلاس اراکین نے یونین کونسلو ں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی، جس پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن احتجاجا اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔ اراکین نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے ظفراقبال پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جمعرات کو میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت کارپویشن کے اجلاس میں شعبہ ڈی ایم اے کی جانب سے اموات و پیدائش سرٹیفکیٹ (ایک ماہ کے اندر حصول)کی فیس 110روپے سے بڑھا کر 300،جبکہ ایک سال بعد 230سے بڑھا کر 600،روپے ،جبکہ پانچ سال بعد رجسٹریشن فیس 680سے بڑھا کر 1200روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹریڈ لائسنسنگ (تجارتی لائسنس) کی مد میں سب سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے مذکورہ مد کو اے بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا۔ اے کیٹگری میں سیکٹر ای ،ایف ،جی سیکٹرز سمیت بلیو ایریا ،ڈپلومیٹک انکلیو اورسید پور ویلج،کیٹگری بی میں سیکٹر آئی ،جبکہ سی کیٹگری میں ایم سی آئی کی

حدود میں شامل تمام تجارتی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔اس مد میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی سالانہ فیس 25ہزار سے بڑھا کر 24لاکھ روپے ،تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کی فیس سالانہ 12ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ 20ہزار، ریسٹورانٹ اورفاسٹ فوڈود اے سی 25ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ ،ود آؤٹ اے سی 5ہزار سے بڑھاکر25ہزار، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز،سپر اسٹور،جنرل اسٹورز ،کیشن اینڈ کیری ،مارٹ کیٹگری اے 20ہزار سے بڑھاکر2لاکھ ،کیٹگری بی 10ہزار سے بڑھا کر 20ہزار،ڈرائی کلینگ کیٹگری اے 20ہزار سے بڑھاکرایک لاکھ روپے ،جنرل ہاکرز 2ہزار سے بڑھاکر10ہزار ،پرنٹنگ پریس 15ہزار سے بڑھاکر30ہزار،ڈاک ٹوکن فیس ایک ہزار سے بڑھاکر 25ہزار،بیوٹی پارلرز کیٹگری اے 10ہزار سے بڑھاکرایک لاکھ ،کیٹگری بی 5ہزار سے بڑھاکر25ہزار،ہیئر کٹنگ سیلون اے کیٹگری 5ہزار سے بڑھاکر24ہزار ،کیٹگری بی 25سوبڑھاکر10ہزار ر،میڈیکل لیب 10ہزار سے بڑھاکر1لاکھ ،کلیکشن پوائنٹس 5ہزار سے بڑھاکر 25ہزار،نجی ہسپتال دس بیڈز سے اوپر 15ہزارسے بڑھاکر 50ہزار،دس سے پچاس بیڈز تک ایک لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ ،کیمسٹ ڈرگزکیٹگری اے 15ہزار سے بڑھاکر50ہزار،کیٹرز شادی ہالزاے کیٹگری 75ہزار سے بڑھاکر2لاکھ ،فیکٹریز فلورملز،آئل گھی ملز،بسکٹ جیلز،جوس ملک فیکٹریز،منرل واٹر،کولڈرنک فیکٹریز 30ہزار سے بڑھاکر2لاکھ،گفٹ شاپس5سے بڑھاکر 12ہزار،سی ین جی, پٹرول پمپس 25ہزار سے بڑھا کر1لاکھ،نجی ہاسٹل 25 ہزار سے بڑھا کر50ہزار روپے تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ایڈورٹائزمنٹ (اشتہاری مہمات )کے ریٹ میں بھی کئی گنا اضافہ کرتے ہوئے انہیں بھی اے بی اورسی کیٹگری میں تقسیم کیاگیاہے۔فیس سائن بورڈ آڈنری 20روپے مربع فٹ سے بڑھاکر 100روپے مربع فٹ، ایلومنیٹڈ (غیر اسپانسرڈ)60روپے سے بڑھاکر 200روپے مربع فٹ سالانہ،اسٹیمرز کیٹگری میں 4/8 سائز کے 6سوروپے مربع فٹ سے بڑھاکر12سو،عارضی ہولڈنگز 5سو سے بڑھاکرایک ہزار،عارضی فلوٹس 70ہزار سے بڑھاکر1لاکھ 40ہزار،پٹرول سی این جی فلنگ اسٹیشنزسائن بورڈز 25سو فی مربع فٹ سالانہ سے بڑھاکر کیٹگری اے میں 5 ہزار، کیٹگری بی 4ہزار پانچ سو ،سی 4 ہزارروپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔دوران اجلاس شہر میں صفائی کی صورتحال کے دن بدن گرتے معیار پر اراکین کارپوریشن نے شدید برہمی کااظہار کیا اورڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری پر تنقید بھی کی ۔قبل ازیں ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر سینی ٹیشن نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت اورمشینری کی شدید کمی ہے ہم دیہی و شہری یونین کونسلوں میں بیک وقت خدمات انجام نہیں دے سکتے ،28جنوری کو صفائی کے نظام کا ٹینڈر ہوگا ،امید ہے حالات بہتر ہوجائیں گے۔دریں اثنا دیہی وشہری یونین کونسلوں میں صفائی کی یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے میئر اسلام آباد نے کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ،دوران اجلاس میئر کی جانب سےا راکین کو اسٹاف کی جانب سے بروقت سابقہ میٹنگ منٹس کی عدم فراہمی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیاگیا۔

اسلام آباد سے مزید