راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے خود کو پولیس ملازم ظاہرکرنے والے نوسربازکوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم احمد فراز خود کوسندھ پولیس کا ملازم ظاہر کرکے لوگوں سے نوسربازی کرتا تھا،ایس ایچ او نیوٹائون مرزا جاوید اقبال نے ملزم کومشکوک جانتے ہوئے چیک کیاتواس سے سندھ پولیس کا کارڈبرآمد ہوا،ایس ایچ او نے جعلساز کے سروس کارڈکی تصدیق کروائی تومعلوم ہواکہ وہ سندھ پولیس کا ملازم نہیں ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔