• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

H3N2 فلو میں غیرمعمولی اضافہ: ڈاکٹرز نے وجوہات اور احتیاطی تدابیر بتا دیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دنیا کے کئی حصوں میں H3N2 سپر فلو کے کیسز بڑھنے پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

عام طور پر فلو سردیوں میں پھیلتا ہے مگر اس سال موسم کی بے ترتیبی، قوتِ مدافعت میں کمی اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے یہ وائرس پھر سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق انفلوئنزا A (H3N2) کئی خطوں میں بڑھ رہا ہے، کئی ملکوں سے بڑی تعداد میں فلو جیسی علامات رپورٹ ہو رہی ہیں جس کی اہم وجہ H3N2 کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق اچانک موسم کی تبدیلی جسم کے دفاعی نظام کو متاثر کرتی ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، دن میں اے سی اور رات کو ٹھنڈے موسم کی وجہ سے سانس کی نالی متاثر ہوتی ہے جو وائرس کے پھیلاؤ میں مدد دیتی ہے۔

اہم علامات

H3N2 فلو میں تیز بخار، مسلسل کھانسی، گلے میں درد، جسم میں درد اور شدید تھکن شامل ہے، بچوں، بزرگوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

بچاؤ کے لیے ماہرین کی ہدایات

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ سالانہ فلو ویکسین لگوائیں، رش والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کی صفائی اور مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں اور بخار یا سانس میں دشواری کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے موسمی حالات کے ساتھ احتیاط اور بروقت آگاہی ہی فلو سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ہے۔

صحت سے مزید