پشاور(نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور قومی اسملی کے سابق امیدوار حاجی احمد زادہ خان نے صوبے بھر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیئے جبکہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے سلسلے میں اپنے گروپ اور ساتھیوں سے مشورہ کے لئے بھی خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کا دورہ شروع کر دیا گیا وہ ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ اور دیر میں پی ٹی آئی کے نارض کارکنوں سے رابطوں کے بعد جمعرات کے روز پشاور کے دورے پر پہنچ گئے وہ ضلع پشاور میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے مکمل کرنے کے بعد ضلع خیبر ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ کا دورہ کریں گے حاجی احمد زادہ خان نے پشاور میں پی ٹی آئی کے نارضا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے جس مشن کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا پی ٹی آئی قیادت اسی مشن سے منحرف ہو چکی ہے بکہ کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے کارکنوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔