• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر شیفس نے ساڑھے چھ کلو میٹر لمبا کیک تیار کرلیا

بھارت میں ماہر شیفس کے ہاتھوں ساڑھے چھ کلومیٹر لمبا کیک تیار


یوں تو آپ نے کئی شیفس کے تیار کردہ منفرد کیک دیکھے ہوں گے لیکن جناب بھارت کے ماہر شیفس کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے کئی کلومیٹر لمبا دیوہیکل کیک تیار کرلیا ہے۔

جی ہاں، بھارتی ریاست کیرالہ میں پندرہ سو ماہر شیفس نے ہزاروں انڈوں، بارہ ہزار کلو گرام چینی، میدے، دودھ اور پچاس کلو کریم کا استعمال کر کے 6.5 کلو میٹر لمبا کیک تیار کیا۔

جبکہ اس دیوہیکل کیک کی تیاری میں شیفس کو تقریباََ چار گھنٹے لگے۔ جی ہاں صرف چارگھنٹے!

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مزیدار کیک مفت میں کھا کراس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین