وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر بااختیار نہیں کرتا۔