• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کھیل کے میدان بھی احتجاج کی لپیٹ میں آگئے

ممبئی(آئی این پی) بھارتی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا،میچ کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کیخلاف نعرے درج تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا۔آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں کیونکہ اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، بعد میں ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایسی کسی پابندی کی تردید کردی تھی۔
تازہ ترین