• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم لاڑکانہ کے جلسے میں سندھ کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے،گورنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سندھ کے لیئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے، یہ جلسہ سندھ کی سیاسی تاریخ کا اہم جلسہ ثابت ہوگا،موجودہ حکومت ملک کو کرپٹ سیاستدانوں کی بدولت دیئے گئے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے عوام کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کی تعبیر مکمل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما مبین احمد جتوئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پروفد میں اللہ بخش انڑ، آغا تیمور خان پٹھان، سیف اللہ ابڑو و دیگر رہنما شریک تھے۔

تازہ ترین