• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار اضلاع میں امراض قلب کی تشخیص کیلئے کیتھ لیب قائم کی جائینگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا اضلاع کی سطح پرامراض قلب کے مریضوں کو تشخیصی خدمات کی فراہمی کے لئے چار اضلاع میں کیتھ لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت نے ڈویژنل ہسپتالوں میں امراض قلب کےلئے خصوصی کیتھ لیبس قائم کرنے کا منصوبہ وضع کیا تھا مگر اسے مالی سال کے بجٹ سے نکالا گیا تھا تاہم امراض قلب میں اضافے، علاج کی محدودخدمات اور شرح اموات کے پیش نظر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر مردان میڈیکل کمپلیکس، خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں، مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈی آئی خان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ میں عملدرآمد کیا جائے گا، منصوبے پر ایک ارب روپے اخراجات آئیں گےجو اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین