کراچی میں سپرہائی وے پر پولیس کی بھاری نفری نے افغان بستی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، خفیہ اطلاع پر اچانک کی گئی کارروائی میں 150 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق کارروائی میں زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کے بعد 13 افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق کارروائی میں کئی تھانوں کی پولیس اور آر آر ایف کی بھاری نفری شریک ہے۔
پولیس کے مطابق افغان کیمپ اور خیمہ بستی میں گھر گھر تلاشی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
زیر حراست افراد کی بائیو میٹر کی جارہی ہے اور مخبروں کے ذریعے بھی ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
چیکنگ اور تلاشی کے دوران عام شہریوں کو موقع پر ہی رہا کیا جا رہا ہے۔