آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آسٹریلیا :جنگلات میں لگی آگ سے پریشان لوگوں کو بارش سے ریلیف مل گیا

آسٹریلیا :جنگلات میں لگی آگ سے پریشان لوگوں کو بارش سے ریلیف مل گیا


آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ سے پریشان شہریوں اور جانوروں کو بارش سے ریلیف مل گیا، بار ش کے باعث شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں تین سال میں ہونے والی شدید ترین بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

شدید بارش کے سبب انتظامیہ کو ریپٹائل پارک بند کرنا پڑ گیا اور جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ سڑک پر پڑے پانی سے پیاسے کوالا نے پیاس بجھائی۔

کینبرا میں ژالہ باری اور بارش کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید