آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایم کیو ایم کو پیسے تو مل جائیں گے مگر وزارت نہیں، شیخ رشید

ایم کیو ایم کو پیسے تو مل جائیں گے مگر وزارت نہیں، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو پیسے تو شاید مل جائیں مگر وزارت نہیں ملے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک کو وزارت دی تو دیگر اتحادیوں کو بھی وزارت دینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ چاہتے ہیں انہیں بھی وزارت ملے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے درمیان مذاکرات کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔

حکومتی وفد نے آج ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات بھی کی۔

خالد مقبول صدیقی اور پرویز خٹک نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا، ساتھ ہی قوم کو جلد خوشخبری سنانے کی امید بھی دلائی اور کہا کہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تھوڑی بہت غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، آج اچھی بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، فیصلہ انہیں کرنا ہے، دونوں جماعتیں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنائی ہے، جس میں جہانگیر ترین، اسد عمر و دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملے ہیں، کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا، حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے، ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں، نیت صاف ہے، جو کمی رہ گئی تھی وہ پوری کردی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد کا بہت امیدوں سے انتظار کررہے تھے، حکومت میں شمولیت سے قبل ہمارے کچھ مطالبات تھے جو مانے گئے جس کے بعد وہ حکومتی وعدے بن گئے، جن کے پورا ہونے کے منتظر رہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل سے حکومت کو پہلے دن آگاہ کیا تھا، پی ٹی آئی بھی اس بات کی گواہ ہے اور وہ نکات بھی عوام کے سامنے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید