• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلوچستان میں برفباری کے دوران دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال

بلوچستان میں برفباری کے دوران دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال


بلوچستان میں حالیہ برف باری کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات میں دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال بن کر سامنے آئیں ، ایک کچلاک کا نوجوان سلیمان خان جس نے برف باری میں پھنسے سو سے زائد افراد کو ریسکیو کیا ، دوسرا چھ سال کا بچہ اسد اللّٰہ جو گھر کا چولہا جلانے کے لیے برف باری کے دوران روزگار کی تلاش میں باہر نکلا۔

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی قاسم کے 30سالہ نوجوان سلیمان خان کو جب معلوم ہوا کہ سیکڑوں لوگ برفباری کے طوفان میں کان مہترزئی کے علاقہ میں پھنسے ہوئے ہیں تو اس سے رہا نہ گیااور اپنی لینڈ کروزر گاڑی میں برف کے طوفان میں پھنسے بچوں ،خواتین ،بزرگوں اور دیگر مسافروں کو نہ صرف ریسکیو کیابلکہ انہیں کھانا کھلایا اور اپنے گھر میں آرام کیلئے جگہ بھی دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل نے اس نوجوان کو اعلیٰ خدمات پر شیلڈ سے نوازا۔

سلیمان خان کی طرح کی ہمت وجرات کا مظاہرہ کرنے والے کمسن اسد اللّٰہ نے اپنے گھر کا چولہا جلانے کیلئے منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں حالی روڈ پر بوٹ پالش کرنے کا ٹھکانہ آباد کیا ،معصوم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے اس بچے کو اپنے پاس بلاکر نہ صرف دست شفقت رکھا بلکہ نقد رقم، راشن، گھریلو ضروریات کا سامان اور گرم کپڑے بھی دیئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلوچستان میں برفباری کے دوران سو سے زائد پھنسے مسافروں کی جان بچانے والے سلیمان خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم کوشہری سلیمان خان پر فخر ہے۔

<="" a><="" blockquote>"="" lang="en" align="center">

حوصلہ، ہمدردی اور احساس ذمہ داری، یہ تینوں چیزیں یکجا ہوں تو بڑی سے بڑی مشکل بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی، یہی بات سچ ثابت کر دکھائی سلیمان خان اور اسداللّٰہ نے جو بجا طور پر بلوچستان کا فخر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین