• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم آرائیاں کے زیر اہتمام دوروزہ فری میڈیکل آئی کیمپ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد کے نواحی علاقے مسوبھرگڑی تبلیغی اجتماع گاہ محمدی مسجد ہٹری کے مقام پرپہلادوروزہ فری میڈیکل آئی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا جس میں حیدرآباد کے نواحی علاقوں مٹیاری‘ مسو بھرگڑی کے پسماندہ علاقوں کے 700 سے زائد غریب مستحق مریضوں کاملک کے تجربہ کارڈاکٹرز نے مفت معائنہ کیااور 300سے زائدکا آپریشن‘ لینس‘چشمے اورادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں کے سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں نے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں‘ چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈووکیٹ‘ انجینئر شاہد محمودآرائیں‘ صفدرآرائیں‘ شنیل میمن کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں مکمل طور پر غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جو بلا تفریق انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین